اسٹیٹ بینک نے میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم شروع کر دی

اسٹیٹ بینک نے میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم شروع کر دی


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم دوبارہ شروع کر دی۔

گھر، فلیٹ، پلاٹ خریدنے یا گھر بنانے کے لئے 20 لاکھ سے 35 لاکھ تک قرضہ ملے گا، مرکزی بینک کے مطابق پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے اسکیم سے قرض حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

زیادہ سے زیادہ 5 مرلہ یا 1360 مربع فٹ کا گھر یا فلیٹ خریدا جا سکتا ہے، اس قرضہ کا دورانیہ 20 سال ہوگا البتہ سبسڈی10 سال کے لیے فراہم کی جائے گی۔

تمام روایتی اور اسلامی بینک، مائیکرو فنانس بینک اور ایچ بی ایف سی قرض فراہم کریں گے، بینک قرضہ کی شرح ایک سال کا کائیبور جمع 3 فیصد ہے، صارف کو 20 لاکھ تک قرضہ 5 فیصد اور 35 لاکھ قرضہ 8 فیصد پرملے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ

بینک قرضہ کی پروسیسنگ کی کوئی فیس نہیں رکھی گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top