اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس نے ایک لاکھ 63 ہزار کی حد بھی کھو دی

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس نے ایک لاکھ 63 ہزار کی حد بھی کھو دی


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس نے دو حدیں کھو دیں ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں منفی کاروبار کا آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1996 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار534 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

سونا مزید 8 ہزار 400 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 4 لاکھ ، 25 ہزار 178 روپے ہو گئی

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 65 ہزار کی حد سے نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top