پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1147 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 774 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر سستا ہو گیا
گزشتہ روز بھی کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا تھا ، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 25 ہزار 627 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ مثبت کاروبار کے باعث سرمایہ کاروں کو بڑا فائدہ پہنچا تھا۔