امریکی ٹیرف موخر ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، انڈیکس کی تین حدیں بحال ہو گئیں۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 3302 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 484 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
اسٹاک ایکسچینج پھر مندی کا شکار ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1379 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 182 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب امریکی ٹیرف تین ماہ کیلئے معطل کئے جانے کے بعد امریکا سمیت عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔