پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی کا رجحان رہا جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار مثبت زون میں شروع ہوا ، جس میں تھوڑی دیر بعد تیزی دیکھنے میں آئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 243 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 86 ہزار 448 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 86 ہزار کی حد عبور کر گیا
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 86 ہزار 205 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 80 پیسے پر آ گئی۔