کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کےرجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو ئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 448 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 85 ہزار931 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 86 ہزار کی حد عبور کر گیا
دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔