پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آ گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس میں 864 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک لاکھ ، 66 ہزار 504 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت نئی بلندی پر
گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک لاکھ ، 66 ہزار کی حد عبور کر لی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے ، 21 پیسے کی سطح پر آ گیا۔