پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی انڈیکس میں 650 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 400 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 50 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 281 روپے 86 پیسےہو گئی۔