پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے بعد مندی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 68 ہزار کی حد کھو دی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1093 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار896 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان سے 11 ارب ڈالر کے تجارتی ڈیٹا میں فرق کی وضاحت مانگ لی
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 68 ہزار 969 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر 281 روپے 16 پیسے کا ہو گیا۔