اسموگ

اسموگ


پنجاب میں دھند اور اسموگ کے باعث کئی پروازیں منسوخ ہونے کے علاوہ ریل سروس بھی متاثر ہو گئی ہے۔

دھند کے باعث ملتان اور فیصل آباد کی 3 پروازیں متبادل منتقل کی گئیں جبکہ جدہ ملتان کی غیر ملکی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، دبئی ملتان کی نجی ائیرلائن کی پرواز کراچی اور کراچی ملتان کی پرواز کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا۔

اسموگ کے باعث لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور ملتان میں آج سے مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہونگی 

ملک بھر میں کل 36 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ شارجہ فیصل آباد کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز لاہور میں اتاری گئی۔

دوسری جانب دھند اور اسموگ کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہے ، ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

اس کے علاوہ رحمان بابا ایکسپریس ، علامہ اقبال ایکسپریس اور ملت ایکسپریس بھی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top