اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا، پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا، پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے


اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے۔

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی عمر 88 برس تھی، پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔

لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ( ر ) فقیر کھوکھر علالت کے بعد انتقال کر گئے

مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے، پرنس کریم آغا خان نے 6 دہائیوں تک اسماعیلی کمیونٹی کی قیادت کی وہ اپنے فلاحی کاموں اورانسانیت کی خدمت کے لئے جانے جاتے تھے۔

وہ آغا غان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے بانی تھے، پرنس کریم آغا خان کے تین بیٹے رحیم آغاخان، علی محمد آغاخان اور حسین آغا خان ہیں جبکہ ایک بیٹی زہرآغا خان ہیں۔

پرنس کریم آغا خان کے انتقال پردنیا بھر میں جماعت خانوں میں خصوصی دعائیں شروع کردی گئی ہیں، نئے پیشوا کے اعلان تک اسماعیلی کمیونٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر درود کی تسبیح جاری رہے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top