سابق لائٹ ویٹ چیمپئن اسلام مکھاچیف یو ایف سی 322 میں ویلٹر ویٹ ٹائٹل کے لیے میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔
اسلام مکھاچیف نیویارک میں ہونے والے یو ایف سی 322 میں ویلٹر ویٹ چیمپئن جیک ڈیلا میڈیلی نا کے خلاف ٹائٹل کے لیے مد مقابل ہوں گے، اور اب ان کا ہدف دو ڈویژن کے چیمپئن بننا ہے۔
یو ایف سی 15 نومبر کو میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقد ہوگا، مکھاچیف (27-1) نے رواں سال اپنے 155 پاؤنڈ کا ٹائٹل چھوڑ دیا تھا تاکہ ویلٹر ویٹ میں مقابلہ کر سکیں۔
فلڈ ریلیف کیلئے پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان نمائشی میچ
اسلام مکھاچیف (islam makhachev) اپنے لائٹ ویٹ ٹائٹل کا چار مرتبہ کامیابی سے دفاع کر چکے ہیں اور اب ان کا ہدف دو ڈویژن کا چیمپئن بننا ہے، جو ان کے استاد اور ناقابلِ شکست فائٹر خبیب نورمحمدوف بھی اپنے کیریئر میں حاصل نہ کر سکے۔
ان کے حریف ڈیلا میڈیلی نا (18-2) آسٹریلیا سے تعلق رکھتے ہیں، جو 2016 کے بعد سے شکست سے دوچار نہیں ہوئے، انہوں نے رواں سال بلال محمد کو شکست دے کر ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ ای ایس پی این کی رینکنگ کے مطابق اسلام مکھاچیف دنیا کے نمبر 2 جبکہ میڈیلی نا نمبر 8 پاؤنڈ فار پاؤنڈ فائٹر ہیں۔