اسلام آباد ہائیکورٹ کے5 ججز کی آئینی درخواستیں سماعت کیلئے منظور، نمبر الاٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے5 ججز کی آئینی درخواستیں سماعت کیلئے منظور، نمبر الاٹ


اسلام آباد، اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی جانب سے دائر آئینی درخواستیں ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق رجسٹرارآفس نے تمام درخواستوں کو باقاعدہ نمبرالاٹ کردیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس اعجازاسحاق، جسٹس ثمن رفعت امتیازاورایک دیگرجج نے الگ الگ آئینی درخواستیں دائرکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان درخواستوں میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفرازڈوگرکے مختلف انتظامی فیصلوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواستوں میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے بعض انتظامی اقدامات عدالتی خودمختاری کے اصول سے متصادم ہیں۔

رجسٹرارآفس کی جانب سے تمام درخواستوں کو جانچنے کے بعد ابتدائی سماعت کے لیے منظورکرلیا گیا ہے۔

اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا تسلسل تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے، وزیراعظم

قانونی ماہرین کے مطابق معاملہ حساس نوعیت کا ہے اورعدلیہ کے اندرونی انتظامی اختیارات کے حوالے سے اہم عدالتی بحث کوجنم دے سکتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top