اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی و کارکنان کے خلاف 9 مئی احتجاج و دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ اور عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے کیس آگے بڑھ نہیں سکتا۔ کارکنان دور دراز کے علاقوں سے آتے ہیں۔ دور سے آنے والے کارکنان کو حاضری سے استنی دیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے کل 9 مئی مقدمات کے حوالے سے ہدایات دی ہیں۔ اور سپریم کورٹ کی ہدایات اس کیس کے لیے بھی ہیں۔

وکیل صفائی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پنجاب کی حد تک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے کاشتکاروں کو صوبے سے باہر گندم کی نقل و حمل کی اجازت

عدالت نے تینوں مقدمات کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، مرتضی طوری و دیگر وکلا پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان پر تھانہ شمس کالونی میں 9 مئی واقعات پر مقدمہ درج ہے۔ اور تھانہ کھنہ میں مارچ 2023 میں احتجاج کے مقدمات درج ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top