اسلام آباد پولیس کاغیرقانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 48 گرفتار

اسلام آباد پولیس کاغیرقانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 48 گرفتار


اسلام آباد پولیس نےغیرقانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد شاکرحسین نے میڈیا کوبتایا کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ہزاروں افغان باشندوں کو واپس بھیج دیا گیا، غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی انخلاء مہم جاری

ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ملزمان سے 12 مختلف بور کے پستول، ایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد اور گرفتار منشیات فروشوں کے قبضہ سے 16کلوہیروئن ،3 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top