اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
اسلام آباد اورراولپنڈی میں بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور کم کر دیا، شہریوں نے بارش سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سکھ کا سانس لیا۔
پنجاب بھر میں بارش اور آندھی سے 9 افراد جاں بحق، 62 زخمی
اسلام آباد کے ایف-6، جی-6، جی-7، ایف-7، آئی-8، ایف-10 اوردیگرعلاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ راولپنڈی کے فیض آباد، کری روڈ، ڈھوک کالا خان، کمرشل مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تیز بارش کا امکان ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہرکیا گیا ہے، شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔