اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، مزید بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، مزید بارش کی پیشگوئی


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا تاہم نچلے علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مزید تیزاورشدید بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، مانسہرہ اورگرد ونواح میں بھی موسلادھاربارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہرکیے گئے ہیں۔

بارشوں کا چھٹا اسپیل کل تک جاری رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ شہریوں کوغیرضروری سفر سے گریزکرنے اورنشیبی علاقوں میں احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top