اسلام آباد، شاہین چوک مارگلہ روڈ پر جاری تعمیراتی کام کے باعث 25 اکتوبر 2025 کو شام 4 بجے سے 7 بجے تک ٹریفک کے لیے عارضی ڈائیورشن پلان نافذ کیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ای الیون سے آنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈی سی آئی روڈ موڑ سے ایف ٹین سروس روڈ اور پھرجناح ایونیو استعمال کریں۔
وفاقی دارالحکومت میں شاہین چوک انڈرپاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
اسی طرح نائنتھ ایونیو سے مارگلہ روڈ جانے والے شہری ایف نائن پارک کے گیٹ نمبر 5 سے دائیں ہوکر ایف ایٹ پارک روڈ استعمال کریں۔
مارگلہ روڈ سے ایف ٹین جانے والے شہری فیصل چوک سے بائیں ہوکر جناح ایونیو یا پی این ظفر چوک ایف ایٹ سے علی میڈیکل سنٹر پارک روڈ کے راستے جناح یا نائنتھ ایونیو استعمال کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق سڑکوں پر عملہ تعینات ہے تاکہ ٹریفک روانی برقرار رہے۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ ڈائیورشن کسی بھی دشواری کی صورت میں پکار 15 یا 1915 پر رابطہ کریں۔
