اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے معمولاتِ زندگی متاثر، نالہ لئی بلند، اڈیالہ روڈ پر سڑکیں دھنس گئیں ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بوکرا میں 125 ملی میٹر، سیکٹر I-12 میں 106 ملی میٹر، گولڑہ میں 97 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 61، سید پورمیں 69 اور زیرو پوائنٹ پر22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
چکوال میں شدید بارش، کچے مکان کی چھت گرنے سے دو جاں بحق
راولپنڈی میں سب سے زیادہ بارش چکلالہ کے علاقے میں 133 ملی میٹرہوئی، کچہری میں 102، گوالمنڈی میں 90، پیرودھائی میں 80 اورشمس آباد میں 67 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پرپانی کی سطح 15.7 فٹ تک جا پہنچی، جس سے نشیبی علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا، اڈیالہ روڈ سمیت متعدد سڑکیں بیٹھ گئیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔