محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب، اسلام آباد،خیبر پختونخوا اورکشمیر میں تیز ہوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
زائرین کا مسئلہ حل کرنے کی بھرپورکوشش کروں گا، گورنر سندھ
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات کو تیز بارش ہوئی، اسلا م آباد اور گرد و نواح میں مزید بارش کا امکان ہے، کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی/جنوبی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔