محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
سمندری طوفان کی نگرانی جاری، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، نارووال، حافظ آباد، سیالکوٹ، وزیر آباد، خوشاب، لاہور، قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ اور گرد و نواح میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، نوشہرہ، صوابی، خیبر، اورکزئی، ہنگو، کرک، بنوں، وزیرستان اورکرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مہنگائی کی شرح میں اضافہ، گھی مہنگا، کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی
لسبیلہ، آوران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش ہونے کی توقع ہے، کراچی، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورزیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔