اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسلام آباد کے علاوہ پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
حوصلہ اور قابلیت ہمارے سپاہیوں کی پہچان ہے، آرمی چیف
راولپنڈی، مردان، دیر بالا، ہری پور، خان پور، ٹیکسلا اور چنیوٹ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبر، شرقپور، پنڈ دادن خان، فیصل آباد، گلگت بلتستان ، نوشہرہ ،چارسدہ اور خوشاب میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ،گہرائی 94 کلومیٹر تھی۔