اسلام آباد راستے بند، ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے متبادل روٹس جاری کر دیے

اسلام آباد راستے بند، ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے متبادل روٹس جاری کر دیے


اسلام آباد کے داخلی راستے مختلف مقامات سے بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے متبادل روٹس جاری کر دیے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق فیض آباد ( rawalpindi ) سے مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشن ہو گی، شہری متبادل راستے استعمال کریں، ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اگلے حکم تک بند ہوگا۔

جڑواں شہروں کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا، انٹرنیٹ سروس بھی معطل

راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی، بہارہ کہو، مری اور اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے راول ڈیم چوک سے پارک روڈکااستعمال کریں، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ( islamabad ) سے راولپنڈی جانے والے لہتراڑ روڈ،کھنہ اور ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ائیر پورٹ جانے والے براستہ کشمیر چوک سری نگر ہائی وے استعمال کریں،گارڈن فلائی اوور سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی، آئی ایٹ کے رہائشی زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے اور راول چوک سے پارک روڈ استعمال کریں۔

کھنہ پل سے بجانب فیض آباد ایکسپریس ہائی وے دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی،کورال سے اسلام آباد جانے والے کھنہ پل سے لہتراڑ روڈ، کیپٹن نعیم اور راول چوک استعمال کریں،نائنتھ ایونیو آئی جے پی روڈ سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی۔

شہری آئی جے پی روڈ سے براستہ گوہر شہیدچوک سے سری نگر ہائی وے استعمال کریں،ٹریفک پولیس کے مطابق زیرو پوائنٹ سے ایکسپریس ہائی وے جانیوالے سری نگر ہائی وے اورکھنہ پل ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

زیرو وائنٹ سے بجانب فیض آباد اور فیصل ایونیو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی، اسلام آباد سے براستہ فیصل ایونیو راولپنڈی جانے والے زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے کا استعمال کریں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایف ایٹ، ایف نائن، ایف ٹین، ایف الیون اورجی ٹین والے راولپنڈی جانے کیلئے سری نگر ہائی وے براستہ گولڑہ موڑ استعمال کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top