اسلام آباد ایئرپورٹ سہولیات میں پاکستان کا نمبر ون ایئرپورٹ قرار

اسلام آباد ایئرپورٹ سہولیات میں پاکستان کا نمبر ون ایئرپورٹ قرار


اسلام آباد، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے سہولیات اور کارکردگی کی بنیاد پراسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ملک کا نمبر ون ایئرپورٹ قراردے دیا ہے۔

اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سہولیات، ٹرمینل کی صفائی اور سکیورٹی معیار میں کراچی اور لاہورایئرپورٹس سے آگے رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹس کی درجہ بندی ایک جامع آڈٹ کے بعد کی گئی جس میں مسافروں کے لیے سہولیات، سروس کی دستیابی، ٹرمینل کی صفائی اورسیفٹی کے عالمی معیارات کو پرکھا گیا۔

اس تناظر میں اسلام آباد ایئرپورٹ نے تمام بڑے ایئرپورٹس پر برتری حاصل کی،علاقائی ایئرپورٹس میں ملتان ایئرپورٹ کو سب سے بہترقراردیا گیا ہے، جوسہولیات اورمعیارکے لحاظ سے پشاور، فیصل آباد اورکوئٹہ جیسے ایئرپورٹس سے آگے نکلا۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق اس آڈٹ کا مقصد ملک کے ایئرپورٹس میں مسافروں کو بہترسے بہترسہولت فراہم کرنا اور عالمی معیار کے مطابق فضائی سفرکو یقینی بنانا ہے۔

پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں رواں ماہ سے بحال

حکام کا کہنا ہے کہ اس درجہ بندی سے ایئرپورٹس کے درمیان صحت مند مقابلہ بڑھے گا اورمسافروں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top