اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ


اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ریلوے ہیڈ کوارٹرز گئے، جہاں وزیرریلوے حنیف عباسی کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان ریلویز کی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا، بلوچستان میں ریلوے لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملہ کیس، شبلی فراز، عمر ایوب اور زرتاج گل کو 10، 10 سال کی سزا

ریلوے اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ٹریکس اور ٹرینوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا،ٹرینوں کی سیکیورٹی کیلئے ریلوے پولیس کی مدد کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top