اسلام آباد پولیس نے ڈی آئی جی کی زیرِ قیادت شہرکے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد دارالحکومت میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانا اور شہریوں کو پولیس کی موجودگی کا احساس دلانا تھا۔
ترجمان کے مطابق پولیس اہلکارمکمل طورپرالرٹ ہیں اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کواولین ترجیح دی جا رہی ہے، کسی کواجازت نہیں کہ قانون کو ہاتھ میں لے کرشہریوں کیلئے اذیت یا خوف کا سبب بنے۔
قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اسلام آباد پولیس خدمتِ خلق پر یقین رکھتی ہے اورعوام کے ساتھ قریبی رابطہ برقراررکھے گی۔
ادھرراولپنڈی میں بھی سی پی او سید خالد ہمدانی کی قیادت میں پولیس کا شاندارفلیگ مارچ کیا گیا فلیگ مارچ پولیس ہیڈکوارٹرزسے شروع ہو کرکچہری چوک، مریڑچوک، شمس آباد اوردیگراہم علاقوں سے گزرا۔
فلیگ مارچ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوزاور دیگرافسران شریک ہوئےفلیگ مارچ کا مقصد امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنا اور پولیس فورس کے عوام دوست چہرے کو اجاگر کرنا تھا۔
راولپنڈی پولیس کسی بھی غیرقانونی اجتماع یا شرپسند سرگرمی کی اجازت نہیں دے گی انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
مذہبی جماعت کا کراچی میں احتجاج، ٹریفک جام، انٹرنیٹ جزوی معطل
سی پی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ امن و قانون کی پاسداری کریں اورکسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔