اسلام آباد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 700 سے زائد گاڑیاں اور

اسلام آباد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 700 سے زائد گاڑیاں اور


اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کر دیں۔

ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی پرکارروائی کرتے ہوئے 249 مقدمات درج کئے، پولیس کا کہنا ہے کہ 700 سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بندکی گئیں۔

سی ٹی او حمزہ ہمایوں نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالتی ہے،ون وے کی خلاف ورزی کی روک تھام کیلئے سوشل میڈیا پر مہم جاری ہے۔

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات

انہوں نے کہا کہ شہری جان لیوا ٹریفک کی خلاف ورزیوں سے اجتناب کریں، اسلام آباد ٹریفک پولیس تعاون کیلئے ہمہ وقت سڑکوں پر موجود ہے، سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top