اسلام آباد کے علاقے مارگلہ ہل پر ہرن کا شکار کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ کوہسار میں محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کا تعلق گاؤں گوکینا سے ہے۔
ہرن کا شکار اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
میرپور، مال گاڑی حادثے کا شکار، ریلوے آمدورفت بند
محکمہ وائلڈ لائف نے درخواست کی ہے کہ جانور کی باقیات، کھال اور کھوپڑی برآمد کرنے کیلئے مدد کی جائے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ہرن کے گلے پر چھری پھیر کر اسے ذبح کر رہا ہے، جس کے بعد اسے کندھے پر اٹھا کر سیاحوں کی گاڑی میں رکھ کر لے جاتے ہیں۔
اس واقعے پر سوشل میڈیا پر کافی غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔