اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنراسلام آباد کی ہدایت پرجی سکس اورایف سکس سیکٹرزمیں کارروائی کے دوران 4 پیٹرول پمپ مینجرزکو گرفتارکیا گیا، جنہوں نے حکومتی نوٹیفکیشن کے باوجود رات 12 بجے کے بعد بھی پرانی قیمت پر پیٹرول فروخت جاری رکھا۔
چوزوں کی قیمتوں میں کمپنیوں کا گٹھ جوڑ ثابت ،15 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد
ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں پٹرول پمپس کا معائنہ کریں اورمقررہ قیمت پرعمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کی فوری اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دیں تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔