اسلام آباد اورراولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات اورایم ڈی واسا کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-8 میں سب سے زیادہ 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شمس آباد میں 59 ملی میٹربارش ہوئی۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ، بجلی کی پیداوار 2613 میگاواٹ تک پہنچ گئی
راول ڈیم میں پانی کی مکمل گنجائش 1752 فٹ ہےجبکہ موجودہ سطح 1735.5 فٹ تک پہنچ چکی ہے، سملی ڈیم کی گنجائش 2315 فٹ ہے اور پانی کی سطح اس وقت 2247.55 فٹ ہے۔
نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پرپانی کی سطح ساڑھے 12 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 6.5 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، حکام نے نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔