اسرائیل کے قطر پرحملے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، شہبازشریف

اسرائیل کے قطر پرحملے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، شہبازشریف


پاکستان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹراورقطر کی خودمختاری کے خلاف ایک غیرقانونی اوراشتعال انگیز اقدام قرار دیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نےکہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی امن کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل خطے کو غیرمستحکم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے نتائج نہایت خطرناک ہو سکتے ہیں۔

پاکستان قطرکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے حق میں اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتا ہے اور بلا اشتعال جارحیت کے خلاف قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دوحہ میں جاری اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اورعوام قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدام ناقابل قبول ہے اورعالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری نوٹس لے کراسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے۔

وزیراعظم نے امیرقطرسے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مظلوم کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا اور بین الاقوامی سطح پر ہرفورم پراسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتا رہے گا۔

دفاع اور خودمختاری کے تحفظ میں ساتھ کھڑے رہینگے ، سعودی ولی عہد کا امیر قطر سے رابطہ

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو اس کے اقدامات پر جواب دہ بنائے اور خطے میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات کا فوری تدارک کرے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top