پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان واضح طورپراس اقدام کومسترد کرتا ہے جونہ صرف ایک اہم انسانی مشن کو سبوتاژکرنے کی کوشش ہے بلکہ عالمی یکجہتی اوراخلاقی عزم پربھی حملہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا ایک انسانی ہمدردی کا مشن ہے جو محصور فلسطینی عوام کے لیے دنیا بھر کے عوامی عزم اورتعاون کی علامت ہے۔
اسرائیلی اقدام عالمی قوانین اورانسانی اقدارکی کھلی خلاف ورزی ہے جسے کسی صورت نظراندازنہیں کیا جا سکتا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 16 ستمبر کو دیگر 15 ممالک کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا تھا جس میں فلوٹیلا کی سیکیورٹی پر شدید تشویش ظاہر کی گئی تھی۔
اس موقع پر واضح کیا گیا تھا کہ فلوٹیلا کو روکنے کی کسی بھی کوشش سے علاقائی امن وسلامتی پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے PP-269، PP-115 اور PP-116 کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
پاکستانی دفترخارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے اس غیرقانونی اقدام کا نوٹس لے اور انسانی مشن کی حفاظت اوراس کے مقاصد کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔