اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، امدادی سامان سمیت 3 جہاز قبضے میں لے لیے

اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، امدادی سامان سمیت 3 جہاز قبضے میں لے لیے


غزہ کی طرف امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا کولیشن (FFC) نے کہا ہے کہ اس کی کشتیاں اسرائیلی فوج کے حملے کی زد میں آ گئیں، جب وہ محصور فلسطینی علاقے کی طرف بڑھ رہی تھیں۔

بین الاقوامی سماجی کارکنوں کے اس اتحاد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے کئی کشتیوں کو روکا، اور دو کشتیوں پر زبردستی سوار ہو گئے، حالانکہ یہ تمام سرگرمی بین الاقوامی پانیوں میں ہو رہی تھی۔

اسرائیلی جیل میں ہم پر کتے چھوڑے گئے،بدترین تشدد کیا گیا، سینیٹر مشتاق کا ویڈیو پیغام آ گیا

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق، تمام مسافر اور کشتیاں محفوظ ہیں، انہیں ایک اسرائیلی بندرگاہ منتقل کر دیا گیا ہے، اور توقع ہے کہ انہیں جلد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

وزارت نے مزید کہا کہ یہ ہماری بحری ناکہ بندی کو توڑنے کی ایک اور ناکام کوشش تھی، جو کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوئی۔

یہ چند دنوں میں دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے تحت امدادی قافلے کی تقریباً 40 کشتیوں کو روکا تھا، جس میں 450 سے زائد کارکن شامل تھے۔

فریڈم فلوٹیلا نے انسٹاگرام پر بتایا کہ قافلے کی کشتیوں میں ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی امداد موجود تھی، جس میں ادویات، سانس لینے کے آلات، اور غذائی اشیاء شامل تھیں جو غزہ کے شدید متاثرہ اسپتالوں کے لیے روانہ کی گئی تھیں۔

تنظیم نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کو بین الاقوامی پانیوں میں قانونی اختیار حاصل نہیں، اور ہمارا قافلہ کسی قسم کا خطرہ نہیں تھا۔

 نائب وزیراعظم کا مشتاق احمد سے رابطہ، 9 اکتوبر کو وطن واپسی متوقع

غزہ کی مقامی انتظامیہ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 67,000 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے حملے میں 1,200 افراد ہلاک اور 251 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top