نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈاراورمصر کے وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور مصر کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے معدنیات، دفاع، تجارت اوردیگرشعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پرزور دیا۔
اسحاق ڈار کے رکن شوگرایڈوائزری بورڈ ہونے کی خبر درست نہیں،عطاتارڑ
فریقین نے اقتصادی انضمام کو فروغ دینے اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے پراتفاق کیا جبکہ مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح وفود کے تبادلے پربھی آمادگی ظاہرکی گئی۔
مصرکے وزیرخارجہ نے عالمی فورمزپرپاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون پراطمینان کا اظہارکیا اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے پرپاکستان کو مبارکباد دی۔
ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اوراسرائیلی جارحیت کے خاتمے، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کی ضرورت پرزوردیا۔