اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ میرا احتجاج پرامن ہے، ریاستی املاک جلانا میرا طریقہ نہیں، پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے،احتجاج کی آڑ میں گھروں، بینکوں کو جلانا اور سڑکیں بند کرنا قابل مذمت ہے۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج کا مطلب انارکی پھیلانا نہیں، یہ قومی یکجہتی کیخلاف ہے، 5اگست یوم استحصال پر ہمیں کشمیریوں سے یکجہتی کا پیغام دینا چاہیے تھا۔
پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے کاکروچ نکل آیا،سپیکر کا سخت نوٹس،ٹھیکہ منسوخ
پی ٹی آئی نے 14 اگست جیسے قومی دنوں کو بھی احتجاج کے ذریعے تقسیم کا دن بنایا،آج کا دن فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنے کا دن تھا۔
احتجاج کے نام پر قومی مؤقف کو نقصان نہ پہنچایا جائے،یہ ایوان گالی یا تشدد کی نہیں، دلیل اور مکالمے کی جگہ ہے،میری 3دہائیوں کی سیاست گواہ ہے، ہمیشہ پارلیمنٹ کی حرمت کی بات کی ہے۔