وزیر دفاع خواجہ آصف کی آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے آزاد کشمیر کے لوگ 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں۔
ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں بڑھاپے تک پہنچ گئی ، لوگ پھانسی پرچڑھ گئے، سینے پر گولیاں کھائیں اور پاکستان سے محبت کی، جدوجہدآزادی کیلئے کشمیری ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں۔
صمود فلاٹیلا روکنا قابل مذمت ، کارکنوں کی گرفتاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، پاکستان
انہوں نے مزید کہا کہ جدوجہد آزادی میں شہید ہونے والے فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی گلگتی اور بلتی شامل ہیں، پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کیلئے داؤ پہ لگایا اور لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی کثیر تعداد ہے، اکتوبر 1947میں بارڈر کراس کرتے ایک لاکھ کشمیری شہید ہوئے، بجوات ، حاجی پورہ اور پکا گڑھا کیمپ والوں نے پاکستان کے ساتھ محبت کی قیمت ادا کی۔