احتجاج ختم کیا جائے ، حکومتی ٹیم کا مذہبی جماعت سے رابطہ

احتجاج ختم کیا جائے ، حکومتی ٹیم کا مذہبی جماعت سے رابطہ


وفاقی حکومت کی جانب سے رانا ثناء اللہ خواجہ سلمان رفیق اور علامہ طاہر اشرفی نے مذہبی جماعت سے رابطہ کرکے احتجاج ختم اور باضابطہ مذاکرات شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔

حکومتی ٹیم نے کہا کہ شرکا کی سکیورٹی کے پیش نظر مارچ ختم کر دیا جائے، جبکہ مذہبی جماعت نے قیادت پر درج مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،حکومتی ٹیم نے جلد بریک تھرو کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور مذہبی جماعت کے دوران اچھی پیشرفت ہو رہی ہے، فریقین کچھ مطالبات پر آگے بڑھے ہیں، کچھ مطالبات پر بات چیت جاری ہے، حکومت چاہتی ہے کہ مارچ ختم کیا جائے۔

راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس بند

دوسری جانب مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں کئی مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیئے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بھی تین روز سے معطل ہے، فیض آباد میں تمام ہوٹل سیل کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top