اب تک کی کارروائیاں صرف وارننگ تھی، اصل آپریشن ابھی باقی ہے، جنرل عبدالرحیم

اب تک کی کارروائیاں صرف وارننگ تھی، اصل آپریشن ابھی باقی ہے، جنرل عبدالرحیم


ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ اب تک کی کارروائیاں صرف وارننگ تھی، اصل آپریشن ابھی باقی ہے۔

ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ تل ابیب اور حیفا کے رہائشی اپنی جان بچانے کے لیے ان علاقوں کو چھوڑ دیں، ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے شہداء کے خون کا بدلہ لے گا۔

آپریشن وعدہ صادق سوم، ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے، ائیر بیسز نشانہ

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ اور لبنان میں 300 صحافی شہید کیے، اسرائیل نے سچ کی آواز دبانے کیلئے تہران میں ایرانی نشریاتی ادارے پر بھی حملہ کیا۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے وقفے وقفے سے ایک دوسرے پر حملے کیے جا رہے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top