ائیرپورٹ کی پارکنگ فیس میں بڑا اضافہ

ائیرپورٹ کی پارکنگ فیس میں بڑا اضافہ


اسلام آباد ائیر پورٹ کی پارکنگ فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔

ابتدائی تین گھنٹوں کی پارکنگ فیس 90 روپے سے بڑھا کر 120 روپے کردی گئی ہے، تین گھنٹوں کے بعد فی گھنٹہ کے چارجز میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

پنجاب میں سرکاری اساتذہ پر نجی اسکول یا اکیڈمی میں پڑھانے پر پابندی عائد

ابتدائی تین گھنٹوں کے بعد ہر گھنٹے کے چارجز 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دیے گئے ہیں، اس اضافے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں اور پارکنگ ٹھیکیداروں کے درمیان تکرارمعمول بن گیا ہے۔

پارکنگ فیس میں اضافے سے مسافروں اور ان کے گھر والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس بارے میں ترجمان پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی سیف اللہ خان سے موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top