ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے۔
سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر کی خصوصی نشست ہوئی، طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔ اس موقع پر طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف سوالات کیے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔
طلبا نے کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، چاہے کسی بھی محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دینا پڑے، پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں۔