آصف زرداری کو صدر کے عہدے سے ہٹانے کے سوال پر محسن نقوی نے کیا کہا؟ – ہم نیوز

آصف زرداری کو صدر کے عہدے سے ہٹانے کے سوال پر محسن نقوی نے کیا کہا؟ – ہم نیوز


وزیر داخلہ محسن نقوی نے آصف زرداری کو صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ کیا آصف زرداری کو صدر کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ جس کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ میری درخواست ہے سوشل میڈیا خبروں پر دھیان نہ دیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ آج پورے ملک میں 27 ہزار جلوس نکالے جا رہے ہیں، سکھر میں آج پاکستان کا سب سے بڑا جلوس نکالا جا رہا ہے، سکھر کے نو محرم کے جلوس میں 10 لاکھ افراد شریک ہیں۔

فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کر کے قرض اتاریں گے، محسن نقوی

بولے کہ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے،ان کو یہ تکلیف ہے کہ یہ اکٹھے کیوں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا سے دہشتگردوں کو ماربھگایا،دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کاوشیں کی جارہی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top