آصف زرداری کا مولانافضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ

آصف زرداری کا مولانافضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ


 صدر مملکت آصف علی زرداری نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد ہوئی، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

 

مولانا فضل الرحمن نے صدر مملکت کا پرجوش استقبال کیا۔ صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ پیش کیا۔

بعد ازاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، اسلم غوری،انجینئر ضیا الرحمان موجود تھے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top