پیپلز پارٹی کی رکن آصفہ بھٹو نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔
نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی،اب یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا حکم آچکا ہے ،حکومت وضاحت کرے یوٹیلیٹی ا سٹورز بند کررہی ہے یا نہیں۔
وفاقی حکومت کے زیر انتظام رہائشی یونٹس کی تعداد سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے آصفہ بھٹو کے نکتہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ کیا ،ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا ،کنٹریکٹ اور مستقل ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جارہا ہے،اب یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین احتجاج کررہے ہیں۔
آصفہ بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ہے،ہم یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں ہونے دینا چاہتے،اسپیکر قومی اسمبلی نےرانا تنویر حسین کو ہدایت کی کہ پیپلزپارٹی کے ارکان کی ایک ملاقات رکھیں۔
آئی سی سی نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
نوید قمر نے کہا کہ بتایا جائے حکومت کی کون سی بات پر یقین کریں، ایم کیو ایم رکن سید حفیظ الدین کا کہنا تھا یوٹیلیٹی اسٹورز کی اچانک بندش غلط فیصلہ ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز کو دوبارہ بحال ہونا چاہئے۔