آزاد کشمیر کے مزید 2 وزیروں نے استعفیٰ دیدیا

آزاد کشمیر کے مزید 2 وزیروں نے استعفیٰ دیدیا


آزاد کشمیر(azad kashmir) میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا،وزیر خزانہ عبدالماجد خان اور وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم  بھی مستعفی ہوگئے۔وزراء نے حکومت پر آئین شکنی اور مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگا دیا۔

عبدالماجد خان کا کہنا تھا کہ مہاجرینِ مقیمِ پاکستان کے حقوق غصب کیے گئے، حکومت نے نفرت انگیز بیانیہ فروغ دیا، ریاستی وحدت کو نقصان پہنچا۔

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ،خوف و ہراس پھیل گیا

ترقیاتی فنڈز سیاسی وفاداریاں خریدنے پر خرچ کیے گئے،مہاجرین کی نشستیں ختم کرنا مسئلہ کشمیر کے مؤقف کے خلاف سازش ہے،عوام دشمن اور آئین شکن حکومت کا حصہ نہیں رہ سکتے۔

یاد رہے وزیر خزانہ عبد الماجد خان اور وزیر خوراک چودھری اکبر ابراہیم نے گزشتہ روز تحریری استعفے وزیر اعظم چودھری انوار الحق کو بھیج د ئیے تھے۔

دونوں وزرا نے اپنے استعفوں میں لکھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ مہاجرین کے منتخب نمائندے ہیں جو پاکستان بھر میں آباد ہیں ۔

شادی نہ کرنے کا فیصلہ والدہ کی خدمت کے لیے کیا،برکت علی کا انکشاف

انہوں نے کہا عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے نشستوں کی مخالفت پر وہ وزارتوں سے مستعفی ہو رہے ہیں، مہاجرین کے لئے آئینی طور پر مختص 12 نشستوں کو ختم کرنے کے غیر منصفانہ اور بے بنیاد مطالبے کی سختی سے مخالفت کرتے رہیں گے ۔

یاد رہے اس سے قبل وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے بھی استعفیٰ دیا تھا اس طرح اب مستعفی ہونے والے وزرا کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top