آزاد کشمیر کی صورتحال پر وزیر اعظم شہباز شریف نے سخت نوٹس لے لیا

آزاد کشمیر کی صورتحال پر وزیر اعظم شہباز شریف نے سخت نوٹس لے لیا


وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں جاری صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر سخت نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے پُر امن رہنے کی پُرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے، تاہم مظاہرین سے اپیل ہے کہ وہ امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

وزیر اعظم نے ناخوشگوار واقعات کی شفاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔

اسرائیلی فوج کا غزہ امدادی فلوٹیلا پر حملہ، پاکستانی سابق سینیٹرمشتاق احمد بھی سوار

وزیر اعظم شہباز شریف نے مذاکراتی کمیٹی میں توسیع کرتے ہوئے وطن واپسی پر خود مذاکراتی عمل کی نگرانی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

نئی کمیٹی میں رانا ثناء اللہ، سردار یوسف، احسن اقبال، مسعود خان اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔

انہوں نے مذاکراتی کمیٹی کو فوری طور پر مظفرآباد روانہ ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی مقامی قیادت سے بات چیت کے ذریعے مسائل کا فوری اور دیرپا حل نکالے۔

وزیر اعظم نے ایکشن کمیٹی کے اراکین اور قیادت سے اپیل کی کہ وہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے بھرپور تعاون کریں تاکہ صورتحال کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں  جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں 29 ستمبر سے ریاست بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ مظاہروں کے دوران اب تک 6 شہری اور 3 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل، وزرا اور معاونین کے محکمے تبدیل

پر امن مظاہرین پر تشدد کے الزام کے بعد ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد آج ریاست بھر سے قافلے داراحکومت کی جانب رواں دواں ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top