آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے ملک میں شدید سردی اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد جبکہ رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شدید دھند، حد نگاہ صفر، اسلام آباد سے لاہور تک موٹروے بند

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ رات اور صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منگلا، جہلم، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، ا وکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہا ولنگر، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی موسم شدید سرد اور چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top