آزاد کشمیر میں عدم اعتماد کی تحریک ذاتی نہیں، آئینی حق ہے،شازیہ مری

آزاد کشمیر میں عدم اعتماد کی تحریک ذاتی نہیں، آئینی حق ہے،شازیہ مری


ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں عدم اعتماد کی تحریک ذاتی نہیں، آئینی حق ہے،آزاد کشمیر کے عوام ایک نمائندہ اور جوابدہ حکومت کے حقدار ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں جمہوری تبدیلی کیلئے متحد اور کوشاں ہے،پیپلز پارٹی کی طاقت عوام کے اعتماد اور جمہوری مینڈیٹ میں ہے۔

واضح نہیں آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون ہوگا؟ نیئربخاری

آئینی عمل کو بحران بنانا غیر جمہوری رویہ ہے،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں استحکام اور شفاف طرزحکمرانی یقینی بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت میں ناکام رہنے والوں کو دستبردار ہونا ہوگا،جمہوری قوتوں سے اتحاد وقتی مفاد کا نہیں بلکہ ذمہ داری کا مظہر ہے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا،بلاول بھٹو کا وژن پیپلز پارٹی کے ذمہ دارانہ کردار کی رہنمائی کر رہا ہے۔

پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 5 ارکان کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حقوق اور وقار کے دفاع میں ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top