آج کے موسم بارے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، کراچی میں گرمی مزید

آج کے موسم بارے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، کراچی میں گرمی مزید


محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

مون سون کی بارشیں اوسط سے 51 فیصد زیادہ ہوئیں، رپورٹ جاری

کراچی میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب آج درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ مو سمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اس دوران سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے غیر فعال رہ سکتی ہیں۔

گزشتہ روز بھی شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں اثرانداز رہیں،آج اور کل ہواؤں کی سمت بلوچستان کے شمال مشرق کی جانب سے رہے گی۔

پیر اور منگل کو عمرکوٹ اور تھرپارکر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top