آج سے طوفانی بارشیں ، الرٹ جاری کر دیا گیا

آج سے طوفانی بارشیں ، الرٹ جاری کر دیا گیا


ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے طوفانی بارشیں، الرٹ جاری کر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی/وسطی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور زیریں سندھ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پوٹھوہار، مری اورگلیات میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں آج سے 7 اکتوبر تک بارشوں کا الرٹ جار ی کیا گیا ہے، آج دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ اور باجوڑ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مہمند، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، ہنگو اور کرم میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے۔

حیدرآباد، دادو، بدین، مٹھی، میرپور خاص، کراچی، سجاول اور ٹھٹھہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 5 سے 7 اکتوبر تک طوفانی بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ایک دوسرے کیخلاف لفظی جنگ بند کرنے پر اتفاق

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم زیریں / وسطی سندھ اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top