آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات میں فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم نے بہت محنت کی،وزیراعظم

آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات میں فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم نے بہت محنت کی،وزیراعظم


وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بجلی کے محکمے میں انقلابی تبدیلیاں لائی گئیں،اویس لغاری اور ان کی ٹیم نے بجلی اصلاحات کیلئے سخت کام کیا،آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات ہوئے،جس میں فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم نے بہت محنت کی،کامیاب مذاکرات سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی لائی گئی۔

پاکستان پر 10فیصد ٹیرف لگے گا، مفتاح اسماعیل

وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں سے بہت نقصان ہوا،حالیہ دنوں میں شمالی علاقوں سمیت ملک میں بہت بارشیں ہوئی ہیں،سیلابی صورتحال کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

دیامر سمیت مختلف علاقوں میں طغیانی آئی،پنجاب میں بھی بہت بارشیں ہوئیں،بارشوں کے باعث کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

کل لاہور ریلوے اسٹیشن کادورہ کیا،حنیف عباسی ریلوے اسٹیشن پرانقلابی تبدیلیاں لے کرآئےہیں،ٹرین کے اندر ٹکٹ کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے۔سب وزارتوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی،میری آپ سے ایک گزارش ہے کہ ڈیلیور کریں۔

اپوزیشن کے پاس ایک بھی رکن کا اضافہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے، فیصل کریم کنڈی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کیخلاف جنگ جیتی ہے،مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت سے بھارت کیخلاف فتح ملی،پاکستان کی جیت کا تذکرہ ہورہا ہے،فیلڈ مارشل نے مسلح افواج کو فرنٹ سے لیڈ کیا۔

نائب وزیراعظم کادورہ امریکا بہت کامیاب رہا،غزہ میں اس وقت بدترین صورتحال ہے،بچے بھوک سے مررہے ہیں،این ڈی ایم اے غزہ میں امدادی سامان بھیجے گا،غزہ کے حوالے سے پاکستان کامؤقف بہت واضح ہے۔

غزہ میں فوری سیز فائر وقت کی ضرورت ہے،ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں فلسطین کےحوالے سے کلیئر موقف پیش کریں گے۔

حکومت قومی مفاد کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی، بھارتی حکومت

کابینہ اجلاس میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top